لاہور: کمسن بچی سے زیادتی کے مقدمہ میں مطلوب ملزم کو گرفتار
ملزم ناصر کے خلاف ایک روز قبل بچی سے زیادتی کا مقدمہ درج ہوا تھا، پولیس
لاہور:
تھانہ شیراکوٹ پولیس نے کمسن بچی سے زیادتی کے مقدمہ میں مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا۔
تھانہ شیراکوٹ پولیس نے مقدمہ نمبر 1789/26 بجرم 377B میں مطلوب ملزم ناصر کو گرفتار کر لیا، ملزم کے خلاف ایک روز قبل بچی سے زیادتی کا مقدمہ درج ہوا تھا۔
ایس پی اقبال ٹاؤن سدرہ خان کے مطابق ایس ایچ او شیراکوٹ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کر کے ملزم ناصر کو گرفتار کیا، ملزم کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔