راولپنڈی میں 34 سالہ شخص کی سیکورٹی عملے کی تحویل میں پراسرار ہلاکت
راولپنڈی کے تھانہ روات کے علاقے میں مبینہ تشدد کے شکار 34 سالہ شخص کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے سیکورٹی عملے کی تحویل میں پراسرار ہلاکت کا واقعہ پیش آیا ہے.
پولیس نے مقتول عدنان یوسف کے بھائی شہزاد یوسف کی مدعیت میں قتل بسسبب کے جرم میں مقدمہ درج کرلیا.
34 سالہ بھائی عدنان یوسف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں پرائیویٹ ملازمت کرتا اور تین بچوں کا والد تھا. بھائی کے بچے اور اہلیہ گاؤں میں ہی مقیم ہیں.
اپنے گھر ابیٹ آباد موجود تھے کہ فون پر اطلاع ملی کے چھوٹے بھائی عدنان یوسف کی نعش نجی سوسائٹی کے ہسپتال میں موجود ہے ۔ اطلاع پر ہسپتال پہنچے تو عبد العلیم ملا اور بتایاکہ عدنان یوسف سے دوستی اور گہرا تعلق ہے.
بھائی نے بتایا کہ دونوں دونوں گیس سلینڈر کی ترسیل کے لیے سوسائٹی کے فیز 8 گیے، میں سلینڈر دینے عطا کے فلیٹ پر چلا گیا جبکہ عدنان یوسف موٹر سائیکل کے قریب کھڑا رھا۔ سلینڈر دیکر واپس آیا تو دیکھا عدنان یوسف کوڑے والی ٹوکری سے دو بوتلیں اٹھا رھا تھا ۔ اسی دوران عقیل احمد نامی شخص نے عدنان یوسف کو بوتلیں اٹھانے سے منع کیا اور نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کی سیکورٹی کو کال کی.
نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کی سیکورٹی ٹیم آئی تو عقیل احمد سیکورٹی ٹیم کی موجودگی میں عدنان یوسف کو منہ پر مکے مار کر تشدد کا نشانہ بناتا رھاجس سے وہ زمین پر گر گیا.
عدنان یوسف کے منہ اور ناک سے خون بہنے لگا. میں نے عقیل احمد کو منع کیا تو وہ دھمکیاں دینے لگا کہ خاموش رہو تمیں بھی دیکھ لیتا ہوں.
نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے عملے نے عدنان یوسف کو مداخلت کرکے اپنی گاڑی میں بٹھایا اور عقیل احمد اور مجھے پولیس چوکی پہنچنے کے لیے کہا.
دکان پر پہنچا تو اطلاع ملی کہ عدنان یوسف کی نعش سوسائٹی کے ہسپتال میں پڑی ہے.
عدنان یوسف کے لواحقین کا پتہ چلا کر انھیں اور پولیس ایمرجنسی پر اطلاع کی. مزید نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے سیکورٹی عملے نے بتایاکہ عدنان یوسف نے پولیس چوکی منتقلی کے دوران سجاول نیازی سپروائزر کی موجودگی میں چلتی گاڑی سے چھلانگ لگائی.
چھلانگ لگانے سے سڑک پر گرا اور زخمی ہوکر دم توڑ گیا ۔ڈیڈ باڈی ڈسڑکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کی جارہی ہے.
مقدمے میں کہا گیا کہ عدنان یوسف کو قتل کرنے میں عقیل احمد اور نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کا سیکورٹی عملہ ملوث ہے.
ظاہری ملاحضے میں عدنان یوسف کے ناک منہ سے خون جس پر تشدد و رگڑ کے نشانات پائے گے. عدنان کا پوسٹ مارٹم کروالیا گیا ہے حتمی صورتحال فرانزک رپورٹ آنے پر سامنے آئے گی.
واقعہ کا مقدمہ قتل بسسبب کی دفعہ 322 کے تحت درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے.