کھیل کے میدان میں بھی پاکستان کا نام روشن، پاکستانی گالفرز کی سنگاپور میں شاندار کامیابی
پاکستانی گالفر احمد ظفر حیات نے سنگاپور اوپن سینئر امیچر گالف چیمپئن شپ کا مجموعی ٹائٹل 223 اسکور کے ساتھ جیت لیا
پاکستانی گالفرز نے سنگاپور کے عالمی معیار کے گالف کورس پر بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔
پاکستانی گالفر احمد ظفر حیات نے سنگاپور اوپن سینئر امیچر گالف چیمپئن شپ کا مجموعی ٹائٹل 223 اسکور کے ساتھ جیت لیا۔ احمد ظفر حیات کی کامیابی نے عالمی سطح پر پاکستان کے لیے گالف کے میدان میں ایک نیا اعزاز حاصل کیا۔
احمد ظفر حیات کی کامیابی نے نوجوان پاکستانی گالفرز کے لیے عالمی سطح پر کھیل میں آگے بڑھنے کی نئی امید پیدا کی۔