شانگلہ میں ستمبر کے آخری ہفتے کے دوران موسم میں نمایاں تبدیلی

گھروں کو گرم رکھنے کیلئے انگیٹھیوں اور بخاروں کی تیاری اور تنصیب کا سلسلہ شروع

شانگلہ میں ستمبر کے آخری ہفتے کے دوران موسم میں نمایاں تبدیلی، بالائی پہاڑی علاقوں میں سردی کی شدت شروع ہوتے ہی گھروں کو گرم رکھنے کیلئے انگیٹھیوں اور بخاروں کی تیاری اور تنصیب کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

مختلف علاقوں میں لوہے کی ہاتھ سے تیار کردہ انگیٹھیاں، بخارے اور دیگر گرمائش کے آلات بنانے والے کاریگر بھی متحرک ہوگئے ہیں۔

بالائی پہاڑی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کے بعد درجہ حرارت میں کمی سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے اور لوگوں نے گھروں میں سردی سے بچاؤ کیلئے پہلے ہی سے انتظامات شروع کردیئے ہیں۔

شانگلہ کے مختلف علاقوں الپوری، بیلے بابا، ڈھیرئی،شاہ پور کاناسمیت دیگر مقامی بازاروں میں موسم سرما کی آمد سے قبل انگیٹھی اور بخارے بنانے والے کاریگروں نے اپنی دکانیں اور عارضی ورکشاپس دوبارہ فعال کرنا شروع کردی ہیں۔

Load Next Story