امریکا: طوفان نے شدید بارش اور سیلابی صورتحال پیدا کردی، ایمرجنسی نافذ

نیوجرسی میں 8 کاؤنٹیز کے لیے ریاستی ایمرجنسی کا اعلان کیا گیا

امریکا کے مشرقی ساحلی علاقوں سے ٹکرانے والے طاقتور نار ایسٹر طوفان نے نیویارک، نیوجرسی اور دیگر ریاستوں میں شدید بارش، تیز ہواؤں اور ساحلی سیلاب کی صورتحال پیدا کردی۔

نیویارک اور نیوجرسی کی متاثرہ کاؤنٹیز میں ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔ نیوجرسی میں 8 کاؤنٹیز کے لیے ریاستی ایمرجنسی کا اعلان کیا گیا۔

بعض ساحلی علاقوں میں ہواؤں کی رفتار تقریباً 100 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ گئی، جبکہ شدید بارش اور سمندری لہروں نے نشیبی علاقوں کو زیرِ آب کردیا۔

ایک موقع پر ایک لاکھ سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہوگئے، جبکہ سیکڑوں پروازیں منسوخ اور ہزاروں تاخیر کا شکار ہوئیں۔

نیویارک کے علاقے میں ایک درخت گرنے سے کم از کم ایک شخص ہلاک ہوا۔
حکام نے شہریوں کو غیرضروری سفر سے گریز اور سیلابی سڑکوں پر گاڑی نہ چلانے کی ہدایت کی۔

Load Next Story