عینا آصف 18 برس کی ہو گئیں، سالگرہ کی خوبصورت تصاویر دیکھیں

انہوں نے اس موقع پر چند تصاویر بھی شیئر کیں جس میں ان کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عینا آصف نے اپنی 18ویں سالگرہ منائی، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیں۔

اپنی سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی پوسٹ میں انہوں نے یہ انکشاف کیا کہ وہ 18 سال کی ہو گئی ہیں۔

عینا نے اس سیلیبریشن کی چند تصاویر بھی شیئر کیں جس میں ان کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے لال رنگ کا سادہ لانگ ڈریس پہنا۔

کم عمری میں اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والی عینا آصف مختلف ڈراموں میں اپنی اداکاری کے ذریعے ناظرین کی توجہ حاصل کر چکی ہیں۔

Load Next Story