مودی کے زیر اثر مقبوضہ کشمیر بے اختیار، ریاستی اداروں پر آر ایس ایس قابض
بھارت کے پورےعدالتی ڈھانچے،تعلیمی اداروں اورفوج کوآرایس ایس کے حوالے کردیا گیا
بی جے پی نے ریاستی اداروں کی خودمختاری چھین کرانہیں آرایس ایس کے ہندوانتہاپسند ایجنڈے کی تکمیل کا ذریعہ بنا دیا.
سینئربھارتی صحافی اجے شکلا نے ایک پروگرام میں مودی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتےہوئے کہا کہ مودی حکومت پاکستان، ہندو مسلمان اورایسی ہی دوسری باتیں کرکے انتخابات میں ووٹ حاصل کرتی ہے.
مودی کہتے کچھ ہیں، ہوتا کچھ ہے،ان کے بولے گئے الفاظ اوروعدوں کی کوئی اہمیت باقی نہیں رہی.