ویرات کوہلی نے ایک ہی میچ میں سچن ٹنڈولکر کے دو ریکارڈز توڑ دیے
بھارتی اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نے ون ڈے کرکٹ میں ایک اور اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
تھروواننتھاپورم میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میں کوہلی نے 88 گیندوں پر ناقابلِ شکست 139 رنز بنائے جس میں 10 چوکے اور کیریئر کے بہترین 9 چھکے شامل تھے۔
5⃣0⃣ up with a 6⃣ 👌
— BCCI (@BCCI) September 27, 2026
1⃣0⃣0⃣ up with a 6⃣ 💪
Virat Kohli meant business tonight 🔥
Updates ▶️ https://t.co/O2cs86p4gq#TeamIndia | #INDvWI | @mflone_ | @imVkohli pic.twitter.com/mM52R4r2nF
اس شاندار اننگز کے دوران کوہلی نے بھارت میں ون ڈے کرکٹ میں 7 ہزار رنز مکمل کرنے والے پہلے بیٹر کا اعزاز حاصل کیا۔
انہوں نے 7006 رنز بنا کر ٹنڈولکر کا 6976 رنز کا سابقہ ریکارڈ پیچھے چھوڑ دیا۔
کوہلی اپنی 55ویں ون ڈے سنچری کے دوران ون ڈے کرکٹ میں 15 ہزار رنز بنانے والے دوسرے بیٹر بھی بن گئے۔
Moment for the history books 📖
— BCCI (@BCCI) September 27, 2026
The magical feeling of scaling Mt. 1⃣5⃣0⃣0⃣0⃣ ODI runs, ft. Virat Kohli 🏔️
Updates ▶️ https://t.co/O2cs86p4gq#TeamIndia | #INDvWI | @mflone_ | @imVkohli pic.twitter.com/sbqA6KtBsr
وہ 303 اننگز میں اس سنگ میل تک پہنچ کر تیز ترین 15 ہزار رنز بنانے والے بیٹر بن گئے۔ سچن ٹنڈولکر نے 377 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔
Virat Kohli becomes the fastest to 15,000 ODI runs
— Cricinfo (@cricinfo) September 27, 2026
All the numbers: https://t.co/EIVTITqdqm
ویرات کوہلی نے لسٹ اے کرکٹ میں سچن ٹنڈولکر کی 60 سنچریز کا ریکارڈ بھی برابر کردیا۔
◾ 55 ODI hundreds, six more than the second-most
— Cricinfo (@cricinfo) September 27, 2026
◾ 86 international hundreds, second-most
◾ 30 ODI hundreds while chasing, 12 more than the second-most
◾ 25th ODI hundred in successful chases, 11 more than the next best
◾ Levels Tendulkar with 60 List A tons, the… pic.twitter.com/CoslI9rTJb