مودی سرکار کا انتخابی نظام عالمی تنقید کی زد میں
فوٹو: فائل
مودی دور میں انتخابی عمل اور ووٹر فہرستوں پر اٹھنے والے سوالات کے بعد بھارت میں احتجاج اور استعفوں کے مطالبات شدت اختیار کر گئے.
عالمی جریدہ دی اسٹریٹس ٹائمز کے مطابق چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کا مطالبہ کرنے والے کانگریس مظاہرین پر پولیس کی آنسو گیس کی بوچھاڑ کی گئی.
ہانگ کانگ کے جریدہ ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق بھارتی وزیر تعلیم کو عہدے سے ہٹانے والی کاکروچ جنتا پارٹی نے ووٹر لسٹ میں دھاندلی پر چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ کیا.
بھارتی جریدے دی وائر کے مطابق بھارتی پولیس نے ووٹر فہرست بے ضابطگیوں کے خلاف احتجاج کرنے والے طلبہ اور شہریوں کو ہراساں کرنے کے بعد حراست میں لے لیا.
داخلی امور کے ماہرین کے مطابق بھارت میں انتخابی تنازع نے ملک میں آزاد اور منصفانہ انتخابات کے حوالے سے نئے خدشات پیدا کر دیے.