خیبر میل ایکسپریس کا انجن ایمن آباد کے قریب ڈی ریل، ٹرینوں کی آمدورفت متاثر
پاکستان ریلوے نے ریل گاڑی کی بحالی کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں
لاہور:
لاہور سے پشاور کے راستے کراچی جانے والی خیبر میل ایکسپریس کا انجن موڑ ایمن آباد کے قریب ڈی ریل ہوگیا، جس کے باعث مین ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت متاثر ہوئی۔
ریلوے ذرائع کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ انجن کے ڈی ریل ہونے کے بعد پاکستان ریلوے نے ریل گاڑی کی بحالی کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق مین ٹریک کلیئر ہونے تک دیگر ریل گاڑیوں کی آمدورفت بھی متاثر رہنے کا امکان ہے، جبکہ بحالی کا کام جاری ہے۔