ٹیلر سوئفٹ سب سے زیادہ وی ایم اے ایوارڈز جیتنے والی فنکارہ بن گئیں
عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے 2026 کے ایم ٹی وی میوزک میں نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے سب سے زیادہ ایوارڈز حاصل کرنے والی فنکارہ کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔
ٹیلر سوئفٹ تقریب سے قبل 30 ایوارڈز کے ساتھ بیونسے کے برابر تھیں، مگر پہلی مرتبہ متعارف کرایا گیا ایم ٹی وی وی ایم اے آرٹسٹ ڈائریکٹر اونرس حاصل کرتے ہی انہوں نے ریکارڈ توڑ دیا۔
تقریب کے دوران ٹیلر سوئفٹ نے اپنے نئے گانے ’پیشنٹ زیرو‘ کی میوزک ویڈیو بھی پیش کی، جس کی ہدایت کاری انہوں نے خود کی جبکہ ویڈیو میں کولن فیرل اور ڈکوٹا جانسن نے اداکاری کی۔