پاکستان ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں غیر ملکی کنسلٹنٹس کی شمولیت کا امکان
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں غیر ملکی کنسلٹنٹس کی شمولیت کا امکان ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق پی سی بی کی سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر شان ٹیٹ سے بات چیت جاری ہے جنہیں بولنگ کنسلٹنٹ مقرر کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر مارٹن گپٹل سے بھی رابطہ ہے اور انہیں فیلڈنگ کنسلٹنٹ کی ذمہ داری دینے کے حوالے سے معاملات آگے بڑھ رہے ہیں۔
گپٹل کے ساتھ معاہدہ طے پانے کے امکانات بھی ظاہر کیے جارہے ہیں۔
شان ٹیٹ 2022-23 میں پاکستان کے بولنگ کوچ رہ چکے ہیں جبکہ حال ہی میں وہ بنگلادیش کے ساتھ وابستہ تھے تاہم انہوں نے فیملی کمٹمنٹس کے باعث تینوں فارمیٹ کی کوچنگ سے معذرت کرلی۔
خیال رہے کہ ایشلے نوفکی کے استعفے کے بعد پی سی بی نے بولنگ کوچ کی آسامی کے لیے اشتہار دیا تھا جبکہ فیلڈنگ کوچ کے لیے بھی درخواستیں طلب کی گئی تھیں۔