کلفٹن میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق

راہگیرکی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی

کلفٹن بینظیر پارک کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 25 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا.

تفصیلات کے مطابق بوٹ بیسن کے علاقے کلفٹن بینظیر پارک کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 25 سالہ راہگیر جاں بحق ہوگیا ، جاں بحق ہونے والے راہگیرکی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی.

 پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کے پاس سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے اس کی شناخت کی جا سکے جبکہ حادثے کا ذمے دار ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہوگیا.

 سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے کار کی شناخت کی جا رہی ہے جبکہ جاں بحق ہونے والے راہگیر کی لاش قانونی کارروائی کے بعد شناخت ورثا کے لیے سردخانے منتقل کر دی ۔

Load Next Story