کراچی میں دو الگ الگ قتل کی واقعات، مقدمات درج

مقدمے میں 10سے زائد ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے

کراچی میں دو الگ الگ قتل کی واقعات میں مقدمات درج کرلیے گئے ہیں.

شریں جناح کالونی میں منشیات فروشوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکارعبدالوہاب خٹک کےجاں بحق ہونے کا واقعے کامقدمہ بوٹ بیسن تھانے میں درج کرلیا گیا ہے.

 مقدمہ چوکی انچارج شریں جناح کالونی اے ایس آئی وقار احمد کی مدعیت میں انسداد دہشت گردی ،قتل ،منشیات فروشی اوریگر دفعات کے تحت درج کیا گیا.

مقدمے میں 10سے زائد ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے. 

دوسری جانب ملیر ایریا جمعہ بازارکے قریب حجام کی دکان  کے مالک کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے کامقدمہ مقتول کے داماد کی مدعیت میں نامعلوم مسلح ملزمان کے خلاف سعود آباد تھانے میں  درج کرلیا گیا.

تفصیلات کے مطابق سعود آباد تھانے کے علاقے ملیرجی ایریا جمعہ بازارکے قریب حجام کی دکان میں فائرنگ کرکے محمد امتیازاحمد خان ولد افتخار احمد خان کو قتل کرنے کے واقعے کامقدمہ مقتول کے داماد عماد الحسن کی مدعیت میں نامعلوم مسلح ملزمان کے خلاف سعود آباد تھانے میں  درج کرلیا گیا .

مقتول محمد امتیاز احمد خان مکان نمبر65 معین آباد ماڈل کالونی کا رہائشی تھا مقتول حجام کی دکان کا مالک تھا، واردات کے وقت دکان میں موجود تھا.

پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار2 نامعلوم ملزمان فائرنگ کرنے  کے بعد موقع پر سے فرار ہوگئےواقعے میں مقتول سے کوئی قیمتی سامان یا رقم نہیں چھینی گئی، قتل کی وجوہات جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کی مدد سے ملزمان کی تلاش کی جا رہی ہے.

Load Next Story