مواچھ گوٹھ میں بجلی کی عدم دستیابی کے خلاف علاقہ مکینوں کی ہنگامہ آرائی

250 سے 300 مشتعل مظاہرین جن میں سے چند مسلح تھے فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوئے

مواچھ گوٹھ میں بجلی کی عدم دستیابی کے خلاف علاقہ مکینوں کی جانب سے حب ریورروڈ پراحتجاج اورپیٹرول پمپ پرتوڑ پھوڑاورہنگامہ آرائی کےواقعے کا مقدمہ پیٹرول پمپ کے مینیجرکی مدعیت میں سعید آباد تھانے میں درج کرلیا گیا.

مقدمے میں 6 ملزمان نامزد کو نامزد کیا گیا ہے، پولیس افسران و پیٹرول پمپ کے عملے نے ہمت کرکے 6 افراد کوموقع پر سے پکڑا تھا۔

تفصیلات کے مطابق 250 سے 300 مشتعل مظاہرین جن میں سے چند مسلح تھے فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوئے، مقدمے کے متن کے مطابق بجلی کی عدم دستیابی کے خلاف مواچھ گوٹھ کے مکینوں نے ساڑھے چار بجے حب ریورروڈ کوٹریفک کے لیے بند کیا.

250 سے 300 مشتعل افراد نے جمع ہو کر پیٹرول پمپ پر دھاوا بول دیا اورتوڑ پھوڑ شروع کردی. واقعے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور بلوائیوں کو پکڑنے کی کوشش کی اور توڑ پھوڑ سے منع کیا.

مشتعل افراد نے ڈنڈوں اور لاٹھیوں سے دھاوا بول دیا.مشتعل مظاہرین نے پیٹرول پمپ کے دفتر کے شیشے توڑے اور دیگر اشیاء کو نقصان پہنچایا. مظاہرین 2 اے سی، 2لیپ ٹاپ، ایل سی ڈی، فریج، واٹر ڈسپنر اٹھاکر لے گئے.

مشتعل مظاہرین 5ڈیزل و پیٹرول کے ڈسپنسر، آئل کے ڈبے، اسلحے کے لائسنس اور2 پمپوں کے کاغذات بھی لے گئے.

مقدمے کے متن کے مطابق مشتعل مظاہرین نے موقع پرکھڑی ایک موٹرسائیکل کو آگ لگادی ،2 موٹرسائیکلوں کوتوڑ پھوڑ کی اوراٹھا کرلے گئےتوڑ پھوڑسے پولیس موبائل کے شیشے اور لائٹ کو بھی نقصان پہنچا.

Load Next Story