جمالی پل کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

مقتول نوجوان 7 بہن بھائیوں میں پانچویں نمبرپرتھا

سچل کے علاقے اسکیم تنتیس جمالی پل ٹیچرسوسائٹی کے قریب موٹرسائیکل چھینے کی واردات کے ڈاکووں کی فائرنگ سے20 سالہ نوجوان آن لائن بائک رائیڈر ہلاک ہوگیا.

واقعے کا مقدمہ مقتول نوجوان کے بھائی سچل تھانے میں4 نامعلوم مسلح ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا،مقتول کے بھائی نے مطالبہ کیا ہےکہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے اوربھائی کے قاتلوں کو فل الفور گرفتار کرکے سزادی جائے۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کی شب سچل کے علاقے اسکیم تنتیس جمالی پل ٹیچرسوسائٹی کے قریب موٹرسائیکل چھینے کی واردات کے ڈاکووں کی فائرنگ سے20 سالہ نوجوان آن لائن بائک رائیڈر نعیم اللہ ولد امان اللہ کے جاں بحق ہونےکامقدمہ مقتول نوجوان کے بھائی کلیم اللہ کی مدعیت میں سچل تھانے میں درج کرلیا گیا.

مقدمہ قتل اورڈکیتی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ، مقدمے میں 4 نامعلوم مسلح مزمان کو نازمزد کیا گیا ہے. مقتول نوجوان نعیم اللہ اختر کالونی کا رہائشی اورآبائی تعلق ضلع کشمورسے تھا.

مقتول کے بھائی  کلیم اللہ نے بتایا کہ مقتول نوجوان 7 بہن بھائیوں میں پانچویں نمبرپرتھا، مقتول بھائی نے موٹرسائیکل ڈاکووں کودے دی تھی اس کے باوجود مسلح ملزمان نے بھائی کو فائرنگ کرکے قتل کیا.

مقتول کے بھائی نے مطالبہ کیا ہےکہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے اوربھائی کے قاتلوں کو فل الفور گرفتار کرکے قرار واقعے سزادی جائے.

دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی سی سی ٹی فوٹیجز حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ واقعے میں ملوث ملزمان کا سراغ لگاکرانہیں گرفتار کیا جائے۔

Load Next Story