بادیان کا پھول صرف مصالحہ نہیں، اسے گرم پانی میں ڈال کر پینے سے کیا فائدہ ہو سکتا ہے؟
باورچی خانے میں موجود بادیان کا پھول اپنی مخصوص خوشبو اور ذائقے کی وجہ سے مختلف کھانوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔
مگر، روایتی طور پر اس کا قہوہ بھی ہاضمے سے متعلق بعض شکایات کیلئے استعمال کیا جاتا رہا ہے جو کافی مفید ثابت ہوا ہے۔
ہاضمے کیلئے کیوں استعمال کیا جاتا ہے؟
بادیان کو روایتی طور پر گیس، بدہضمی، متلی اور پیٹ کی بے آرامی کیلئے استعمال کیا جاتا ہے کیونکہ اس میں مختلف نباتاتی مرکبات موجود ہوتے ہیں۔
اس کے علاوہ بادیان سے متعلق جگر کی صحت، بینائی، دل کی دھڑکن، ہاتھ پاؤں کی جلن اور مینوپاز کی علامات بہتر کرنے جیسے متعدد دعوے کیے جاتے ہیں مگر کسی بیماری کی دوا یا ڈاکٹر کے تجویز کردہ علاج کی جگہ بادیان استعمال نہیں کرنا چاہیے۔
بادیان کا قہوہ کیسے بنایا جاتا ہے؟
بادیان کا ایک پھول ایک کپ گرم پانی میں ڈال کر کچھ دیر دم دیا جا سکتا ہے۔ بعض روایتی طریقوں میں اسے پانی میں ہلکا سا ابال کر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
نوٹ:
واضح رہے کہ بادیان خریدتے وقت چائنیز اسٹار انائس ہونا ضروری ہے، کیونکہ اس سے ملتی جلتی بعض اقسام، خصوصاً جیپنیز اسٹار انائس زہریلی ہو سکتی ہیں۔ بچوں کو بادیان کا قہوہ دینے اور حمل کے دوران اسے بطور علاج استعمال کرنے سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ کرنا بہتر ہے۔