کراچی، سی ویو کے قریب کشتی الٹنے کا حادثہ، 3 ماہی گیر لاپتہ

دو ماہی گیر تیرتے ہوئے ساحل پر پہنچ گئے، لاپتہ افراد کی تلاش کیلیے ایدھی کا آپریشن جاری

فوٹو:فائل

شہر قائد کی ساحلی پٹی سی ویو کے قریب ماہی گیروں کی کشتی الٹنے کا حادثہ پیش آیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سی ویو کے قریب ماہی گیروں کی کشتی الٹ گئی جس کے بعد تین مچھیرے لاپتہ ہوگئے۔

حادثے کے بعد دو ماہی گیر تیراکی کرتے کرتے خود ساحل پر پہنچے اور واقعے سے متعلق آگاہ کیا۔

ایدھی حکام کے مطابق کشتی حادثے کے بعد لاپتہ ہونے والے ماہی گیروں کی تلاش کیلیے آپریشن شروع کردیا گیا ہے، ریسکیو ٹیم کی قیادت سعد ایدھی کررہے ہیں۔

 

متعلقہ

Load Next Story