انمول عرف پنکی ودیگر کیخلاف 3 مقدمات کا عبوری چالان عدالت میں جمع

عدالت نے عبوری چالان منظور کرتے ہوئے مزید مقدمات ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت منتقل کردیے

فوٹو: فائل

کراچی:

درخشاں پولیس نے ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی ودیگر کیخلاف 3 مقدمات کا عبوری چالان عدالت میں جمع کرادیا۔

درخشاں پولیس نے ملزمان کیخلاف تفتیش مکمل کرنے کے بعد 3 مقدمات کا عبوری چالان عدالت میں جمع کرادیا، عدالت نے عبوری چالان منظور کرتے ہوئے مزید مقدمات ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت منتقل کردیے۔

پولیس نے عبوری چالان جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ  کی عدالت میں جمع کرائے، چالان میں ملزمہ انمول عرف پنکی اور 3 ساتھیوں عمر، فہد حسین اور اویس بیگ کو گرفتار ظاہر کیا گیا ہے۔

عبوری چالان کے مطابق ملزمہ شہر میں منشیات کا بڑا نیٹ ورک چلا رہی تھی، مقدمات میں گرفتار دیگر ساتھی ملزمہ کے سہولت کار تھے۔

Load Next Story