حسن رحیم کے کنسرٹ میں خاتون مداح کے انداز پر سوشل میڈیا صارفین برہم

حسن رحیم نے حال ہی میں کراچی میں منعقدہ ایک ایونٹ میں پرفارم کیا

معروف پاکستانی گلوکار حسن رحیم کے کراچی میں ہونے والے کنسرٹ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔

حسن رحیم نے حال ہی میں کراچی میں منعقدہ ایک ایونٹ میں پرفارم کیا، جہاں انہیں سننے کیلئے مداحوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں کنسرٹ کے دوران ایک لڑکی کو ایک نوجوان کے کندھوں پر بیٹھ کر موبائل فون سے حسن رحیم کی پرفارمنس ریکارڈ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

Load Next Story