ایشین گیمز: چاروں کوارٹر فائنل بارش کی نذر، سیمی فائنل لائن اپ مکمل

ایشین گیمز کے مینز کرکٹ ایونٹ کے دونوں سیمی فائنل یکم اکتوبر کو نشین میں ہی کھیلے جائیں گے

ایشین گیمز میں مینز کرکٹ ایونٹ کے چاروں کوارٹر فائنل بارش کی نذر ہوگئے۔

نشین میں آج شیڈول تیسرے کوارٹر فائنل میں نیپال اور سری لنکا جبکہ چوتھے کوارٹر فائنل میں بنگلادیش اور ملیشیا کو مدمقابل آنا تھا۔

تاہم دونوں کوارٹر فائنل میچز بارش کے باعث شروع ہی نہ ہوسکے۔

میچ منسوخ ہونے کے بعد سری لنکا اور بنگلادیش کی ٹیمیں بہتر رینکنگ کی بنیاد پر سیمی فائنل میں پہنچ گئیں جہاں ان کا مقابلہ بھارت اور پاکستان سے ہوگا۔

گزشتہ روز پاکستان بمقابلہ ہانگ کانگ اور بھارت بمقابلہ افغانستان کا میچ بھی بارش کے باعث ممکن نہ ہوسکا تھا جس کے بعد پاکستان اور بھارت کو بہتر رینکنگ کی بنیاد پر سیمی فائنل میں رسائی مل گئی۔

ایشین گیمز کے مینز کرکٹ ایونٹ کے دونوں سیمی فائنل یکم اکتوبر کو نشین میں ہی کھیلے جائیں گے۔

پہلے سیمی فائنل میں پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بجے مدمقابل آئیں گی جبکہ بھارت اور سری لنکا کے درمیان دوسرا سیمی فائنل اسی گراؤنڈ میں 10 بجے کھیلا جائے گا۔

Load Next Story