انگلینڈ کو بڑا دھچکا، کپتان جوز بٹلر دورہ پاکستان سے باہر
انگلینڈ کے وائٹ بال کپتان اور اسٹار وکٹ کیپر بلے باز جوز بٹلر ہیمسٹرنگ انجری کے باعث اگلے ماہ پاکستان میں ہونے والی ون ڈے ٹرائی سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جوز بٹلر کی نومبر میں آسٹریلیا کے دورے میں بھی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔
جوز بٹلر سری لنکا کے خلاف ہیڈنگلے میں میچ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے۔ انہوں نے کچھ دیر کے لیے بیٹنگ دوبارہ شروع کی تاہم بعد میں مزید کھیلنے سے قاصر رہے۔
انگلینڈ کی ٹیم انتظامیہ ان کی انجری کی شدت کا جائزہ لے رہی ہے۔
Jos Buttler will miss England's ODI tri-series in Pakistan next month and is a significant doubt for their subsequent white-ball tour to Australia
— Cricinfo (@cricinfo) September 28, 2026
More: https://t.co/0MmGWskxmN pic.twitter.com/wUa68tY3Ri
بٹلر کی غیر موجودگی میں جارڈن کاکس کو وکٹ کیپنگ کے ساتھ مڈل آرڈر میں مستقل موقع ملنے کا امکان ہے۔
کاکس نے سری لنکا کے خلاف سیریز کے فیصلہ کن میچ میں 52 گیندوں پر 76 رنز بنا کر اپنی پہلی ون ڈے نصف سنچری اسکور کی تھی۔
ہیڈ کوچ برینڈن میک کولم کا کہنا ہے کہ اہم کھلاڑیوں کی انجریز انگلینڈ کو ورلڈ کپ سے قبل متبادل کھلاڑیوں کی صلاحیت جانچنے کا موقع بھی فراہم کرتی ہیں۔
ان کے مطابق ٹیم کو ممکنہ مشکلات کے لیے پہلے سے منصوبہ بندی کرنا ہوگی۔