کیپ ورڈی کے گول کیپر ووزینہا فیفا ورلڈکپ کے بعد ملنے والی شہرت سے پریشان

شہرت کے ساتھ ملنے والی توجہ نے سکون چھین لیا ہے، کیپ ورڈی اسٹار کا شکوہ

فیفا ورلڈکپ 2026 میں کیپ ورڈی کی شاندار کارکردگی کے اہم کردار بننے والے 41 سالہ گول کیپر ووزینہا نے اعتراف کیا ہے کہ اچانک ملنے والی شہرت نے ان کی نجی زندگی متاثر کر دی ہے۔

اسپین کے خلاف میچ میں ووزینہا نے سات شاندار سیوز کیے اور دفاعی چیمپئنز کے خلاف بغیر کسی گول کے میچ برابر کرکے تاریخ رقم کی۔

اس کارکردگی کے بعد ان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد تقریباً 56 ہزار سے بڑھ کر 10 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

تاہم ووزینہا کے مطابق شہرت کے ساتھ ملنے والی توجہ نے ان کا سکون چھین لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب وہ ریسٹورنٹ جائیں یا باہر نکلیں تو لوگ تصاویر اور آٹوگراف کے لیے گھیر لیتے ہیں جبکہ بعض افراد ان کی ویڈیوز بھی بناتے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ اگر انہیں موجودہ اور سابقہ زندگی میں انتخاب کا موقع ملے تو وہ پہلے والی زندگی کو ترجیح دیں گے۔

ورلڈکپ کے بعد ووزینہا نے چلی کے کلب کولو کولو سے معاہدہ کیا تاہم ان کا مستقبل بھی غیر یقینی ہے۔

حالیہ بین الاقوامی میچ میں مالی کے خلاف ان کی ایک غلطی پر بھی انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

Load Next Story