3 دن میں 2300 حوثی ہلاک و زخمی، یمن حکومت کا دعویٰ
یمن کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران حوثی جنگجوؤں کے خلاف کارروائیوں میں 2,316 حوثی ہلاک یا زخمی ہوئے۔
یمنی فوج کے ترجمان کے مطابق تین دن میں 756 فوجی کارروائیاں اور حملے کیے گئے۔ کارروائیاں 8 محاذوں پر ہوئیں، جن میں تعز، لحج، مأرب، الجوف، البیضاء، کتاف، البقع اور العلب شامل ہیں۔
فوج کا کہنا ہے کہ کارروائیوں میں حوثیوں کے فوجی گاڑیوں، اسلحہ ڈپو، میزائل لانچنگ پلیٹ فارمز اور دیگر تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
یمنی فوج نے مزید دعویٰ کیا کہ تعز میں ایرانی ڈرون اور میزائل آپریشنز سے وابستہ چار ماہرین بھی مارے گئے۔