اسپیس ایکس کا جدید اسٹار شپ راکٹ انجن خرابی کے باوجود پہلی بار مدار میں پہنچ گیا
ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کے اسٹار شپ راکٹ نے ایک انجن میں خرابی کے باوجود اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے پہلی بار مدار تک رسائی حاصل کر لی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹار شپ نے امریکی ریاست ٹیکساس میں خلیجِ میکسیکو کے قریب واقع اسٹاربیس کمپلیکس سے پرواز کی۔
مشن کے دوران راکٹ کامیابی سے مدار میں پہنچا اور نئے اسٹارلنک سیٹلائٹس بھی خلا میں تعینات کیے گئے۔
یہ 2023 کے بعد اسٹار شپ کی 14ویں پرواز تھی، جبکہ مدار تک رسائی اور سیٹلائٹس کی کامیاب تعیناتی کو اسپیس ایکس کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔