ڈاؤ یونیورسٹی سے منسلک نرسنگ طلباء کا سیمسٹر فور کے ری ٹیک امتحانات کے خلاف احتجاج
ڈاؤ یونیورسٹی سے منسلک نرسنگ طلباء نے سیمسٹر فور کے ری ٹیک امتحانات کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرین کے مطابق 1900 طلبہ امتحان میں شریک ہوئے تھے جس میں سے ایک مضمون میں 1400 اسٹوڈنٹس فیل قرار دے دیے گئے۔
انگلش لٹریچر میں بڑی تعداد میں طلبہ کے فیل ہونے پر نرسنگ طلباء نے شدید احتجاج کیا اور ری ٹیک امتحانات کی موجودہ ڈیٹ شیٹ منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔
طلباء کا کہنا تھا کہ ری ٹیک امتحانات ملتوی کرکے تیاری کے لیے مزید وقت دیا جائے، امتحانی فیس واؤچر جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی جائے۔
طلباء نے مطالبہ کیا کہ ری ٹیک امتحانات کی فیس میں کمی کرکےموجودہ امتحانی فیس کا مالی بوجھ کم کیا جائے۔
مظاہرین کے مطابق تقریباً 50 نرسنگ کالجز کے طلبہ ری ٹیک امتحانات کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔