لاہور: قتل کے مقدمات میں بطور گواہ پیش نہ ہونے پر 100 پولیس اہلکاروں کے وارنٹ جاری

پولیس اہلکاروں کو پابند کیا جائے کہ وہ عدالتوں میں پیش ہوں، عدالت کا سی سی پی او لاہور کو حکم

لاہور:

لاہور کی سیشن کورٹ نے قتل کے سنگین مقدمات میں بطور گواہ پیش نہ ہونے کے کیس میں 100 پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج شبریز اختر راجہ نے کی۔ عدالت نے ایس ایچ اوز کو حکم دیا کہ جن اہلکاروں کے وارنٹ جاری ہوئے ہیں انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔

اس کے علاوہ عدالت نے سی سی پی او لاہور کو بھی ہدایت کی کہ پولیس اہلکاروں کو عدالتوں میں پیشی کا پابند بنایا جائے۔

Load Next Story