’اچھا کھلاڑی تھا بےچارہ‘، اعظم خان کا اپنی موت کی خبر پر طنزیہ ردعمل وائرل

28 سالہ اعظم خان اب تک 14 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں پاکستانی کی نمائندگی چکے ہیں۔

پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان نے سوشل میڈیا پر اپنی موت سے متعلق جعلی خبر وائرل ہونے پر دلچسپ اور طنزیہ انداز میں ردعمل دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں اعظم خان اپنے دوستوں کے ساتھ اس جھوٹی خبر پر ہنستے دکھائی دیتے ہیں۔

بعد ازاں انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ’اچھا کھلاڑی تھا، بیچارہ، کل پاکستان کے لیے کھیلنے والا تھا، مر گیا‘۔

وہ اب تک 14 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں 88 رنز بنا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ جعلی خبروں اور مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ مواد کے بڑھتے رجحان کے باعث حالیہ عرصے میں معروف شخصیات کے بارے میں ایسی افواہیں متعدد بار سامنے آچکی ہیں۔

Load Next Story