اسلام آباد؛ چینی شہری کے قتل میں ملوث چینی باشندے کو سزائے موت کا حکم
گھر میں گھسنے کی دفعہ کے تحت مجرم کو 7 سال قیدِ بامشقت اور 1 لاکھ روپے جرمانے کی بھی سزا
اسلام آباد:
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے چینی شہری ژو ژن لیانگ کے قتل میں ملوث چینی شہری ین گو شوان کو سزائے موت سنا دی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے کیس کا فیصلہ سنایا۔
عدالت نے مجرم کو قتل کی دفعہ کے تحت سزائے موت جبکہ مجرم کو مقتول کے ورثاء کو 10 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔ جرمانہ کی عدم ادائیگی پر مجرم کو مزید 6 ماہ قید کی سزا بھگتنا ہوگی۔
عدالت نے گھر میں گھسنے کی دفعہ کے تحت مجرم کو 7 سال قیدِ بامشقت اور 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
واضح رہے کہ سال 2024 میں چینی شہری کے قتل کا مقدمہ تھانہ سنبل میں درج کیا گیا تھا۔