موٹرسائیکل پر خوفناک حادثہ؛ خاتون اور کمسن بچے کے گرنے کی ویڈیو سامنے آگئی
شہر قائد میں موٹرسائیکل پر پیش آنے والے خوفناک حادثے کی ویڈیو سامنے آ گئی، جس میں ایک خاتون اور اس کا بچہ چلتی گاڑی سے گر گئے۔
خوفناک حادثہ ایم اے جناح روڈ پر پیپلز چورنگی کے قریب موٹر سائیکل کی چین میں برقع پھنسنے کے باعث پیش آیا، جس کے نتیجے میں خاتون اور کمسن بچہ چلتی موٹر سائیکل سے سڑک پر گرکر زخمی ہوگئے۔
سڑک سے گزرتی ایک گاڑی میں نصب ڈیش کیمرے نے حادثے کے تمام مناظرریکارڈ کر لیے،جب کہ حادثے کی ویڈیو کار سوار شہری نے سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون کا برقع موٹر سائیکل کی چین میں پھنسا، جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔
موٹر سائیکل سوار اپنی اہلیہ اور 2 سالہ بچے کو لے کر جا رہا تھا کہ اچانک حادثہ پیش آیا۔ برقع چین میں لپٹنے سے خاتون اور بچہ چلتی موٹر سائیکل سے سڑک پر گر کر زخمی ہو گئے۔ حادثے کے فوری بعد سڑک سے گزرنے والی خواتین بھی مدد کے لیے رک گئیں۔
واضح رہے کہ برقع موٹر سائیکل کی چین میں پھنسنے کے باعث ماضی میں بھی جان لیوا حادثات پیش آ چکے ہیں۔