کیلیفورنیا: دو دوستوں نے لیگو ورلڈ میپ بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا

دونوں نے لیگو کے 11 ہزار 695 ٹکڑے صرف 4 گھنٹے 59 منٹ اور 51 سیکنڈ میں جوڑ کر یہ منفرد کارنامہ انجام دیا

(تصویر: انسٹاگرام)

کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے دو دوستوں ایتھینا لیونگ اور سیوی سوئفٹ نے لیگو کے 11 ہزار 695 ٹکڑوں پر مشتمل ورلڈ میپ مکمل کرکے گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

دونوں نے 12 اپریل کو ہیورڈ کے برِک بائے برِک ٹوائز میں یہ چیلنج مکمل کیا۔ انہوں نے لیگو ورلڈ میپ کی تیاری کے لیے ایک ماہ تک مسلسل مشق کی تھی۔ یہ سیٹ دنیا میں تجارتی طور پر دستیاب سب سے بڑا 2 ڈی لیگو سیٹ بتایا جاتا ہے۔

ان کے مطابق ایک سال قبل سیوی سے ملاقات کے بعد دونوں میں لیگو سمیت کئی مشترکہ دلچسپیوں کی وجہ سے دوستی ہوگئی۔

دونوں نے لیگو کے 11 ہزار 695 ٹکڑے صرف 4 گھنٹے 59 منٹ اور 51 سیکنڈ میں جوڑ کر یہ منفرد کارنامہ انجام دیا۔

Load Next Story