کراچی؛ نالے کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے خاکروب جاں بحق
ورثا پولیس کارروائی کرانے سے انکار کر کے لاش اپنے ہمراہ لے گئے
کراچی:
نصرت بھٹو کالونی میں نالے کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے خاکروب جاں بحق ہوگیا ۔
تفصیلات کے مطابق شارع نورجہاں کے علاقے نصرت بھٹو کالونی ناصر نگر گلی نمبر 4 کے قریب منگل اوربدھ کی درمیانی شب نالے میں کام دوران دم گھٹنے سے ایک خاکروب جاں بحق ہوگیا ۔
جاں بحق ہونے والے خاکروب کو ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ، جہاں اس کی شناخت 28 سالہ بلو ولد شمعون کے نام سے کی گئی ۔
متوفی نصرت بھٹو کالونی کا ہی رہائشی تھا ۔ ورثا پولیس کارروائی کرانے سے انکار کر کے لاش اپنے ہمراہ لے گئے ۔