ندا یاسر کی بیٹی صلہ یاسر اپنے آپ کو ’پبلک فگر‘ کہنے پر ٹرول
انہوں نے کہا ہے کہ پبلک فگر ہونے کے باوجود کسی کی ویڈیو بنانے سے پہلے رضامندی لینا ضروری ہے۔
معروف میزبان ندا یاسر کی بیٹی صلہ یاسر بلوچ کو خود کو اور اپنے اہلخانہ کو ’پبلک فگر‘ قرار دینے پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
صلہ یاسر نے انسٹاگرام پر ایک ناخوشگوار تجربہ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے والدین کے ساتھ وقت گزارنے گئی تھیں جہاں کئی افراد ان کی والدہ ندا یاسر کی اجازت کے بغیر ویڈیوز بنا رہے تھے۔
ان کے بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں ٹرول کرنا شروع کر دیا۔ بعض صارفین نے کہا کہ ’آپ پبلک فگر نہیں ہیں‘، جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ ’اسی عوام نے آپ کو مشہور کیا ہے‘۔ ایک اور صارف نے ندا یاسر پر تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ بھی اپنے پروگرام میں کئی کام لوگوں کی رضامندی کے بغیر کرتی ہیں۔