کراچی: فلیٹ سے نوجوان کی لاش برآمد، مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا

مقتول کی لاش قانونی کارروائی کے لیےقانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی

ابوالحسن اصفحانی روڈ عباس ٹاؤن کے قریب واقع اقرا سٹی اپارٹمنٹ فیزون میں گراؤنڈ فلورپرواقع فلیٹ سےایک نوجوان کی لاش ملی ہے جسے مبینہ طورپرتشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سچل تھانے کے علاقے ابوالحسن اصفحانی روڈ عباس ٹاؤن کے قریب واقع اقرا سٹی اپارٹمنٹ فیزون میں گراؤنڈ فلورپرواقع فلیٹ سےایک نوجوان کی لاش ملی ہےجسے مبینہ طورپرتشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا۔

واقعے کی اطلاع ملنےپرپولیس موقع پرپہنچ گئی اورپولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھا کرنےکے لیےکرائم سین یونٹ کوطلب کرلیا،بعدازاں مقتول کی لاش قانونی کارروائی کے لیےقانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی۔

مقتول کی شناخت 28 سالہ محمد علی حسنین ولد علمدارحسین کے نام سے کی گئی،ایس ایچ او سچل اعجاز پٹھان نے ایکسپریس کو بتایاکہ اہل محلہ کا کہنا ہے کہ مقتول نوجوان 7 ماہ قبل اس فلیٹ میں منقتل ہوا تھا۔

مقتول نوجوان اپنے بزرگ اورمعذوروالد کے ساتھ اس فلیٹ میں مقیم تھا مقتول کے والد واقعہ سےلاعلم ہیں انہیں واقعے کے حوالے سے کچھ نہیں معلوم نہ انھوں نے کسی قسم کی کوئی آواز سنی۔

ایس ایچ او نے بتایا کہ پولیس کو واقعے کی اطلاع مقتول کے گھر میں کام کرنے والے ملازم نے دی ، ملازم مقتول کے والد کی دیکھ بھال کرتا تھا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق مقتول آن لائن کام کرتا تھا اور پولیس نے فلیٹ سے مقتول کا موبائل فون ، لیپ  ٹاپ اور دیگر چیزیں قبضے میں لے لی ہیں۔

ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ پولیس کا مقتول کی بہن سےرابطہ ہو گیا ہے اورمقتول کی بہن مذکورہ فلیٹ آرہی ہے،مقتول کی بہن سے ملاقات کے بعد مزید چیز معلوم ہوں گی ،انھوں نے بتایا کہ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کرنے کے بعد واقعاتی شواہد کی روشنی میں واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کردی ہے، پولیس جلد اس اندھے قتل کے معمہ کوحل کرکے اس میں ملوث ملزمان کوگرفتارکرنے میں کامیاب ہوجائے گی۔

Load Next Story