چین: بلندی سے گرتی ہوئی بلی کو خاتون کی چھتری نے بچا لیا، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
خاتون باہر کھڑی تصویر بنا رہی تھی کہ اچانک اوپر موجود ایک بلی نیچے گرنے لگی۔
چین میں ایک خاتون نے بلندی سے اچانک گرنے والی بلی کو اپنی چھتری کی مدد سے بچا لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر رہی ہے۔
یہ دلچسپ واقعہ چین کے علاقے گوانگشی کے شہر لیوژو میں پیش آیا، جہاں ایک خاتون باہر کھڑی تصویر بنا رہی تھی کہ اچانک اوپر موجود ایک بلی نیچے گرنے لگی۔
رپورٹس کے مطابق بلی قریبی گھرانے کی پالتو تھی جسے غلطی سے رات بھر باہر چھوڑ دیا گیا تھا۔