راولپنڈی میں گھر سے 2 بھائیوں کی لاشیں برآمد
راولپنڈی کے تھانہ وارث خان کے علاقے ظفر الحق روڈ پر دو بھائی پراسرار طور پر گھر کے اندر دم توڑ گئے۔
ریسکیو 1122 حکام کے مطابق ظفر الحق روڈ کے ایک مکان میں دو بھائیوں کے بے ہوش ہونے کی اطلاع پر ٹیم موقع پر پہنچی تو دونوں بھائی مردہ حالت میں پائے گئے جس پر پولیس کو طلب کرلیاگیا۔
اس دوران جاں بحق ہونے والوں کا تیسرا بھائی جسکا نام سلیمان بتایا گیا ہے وہاں پہنچا۔ پولیس کے مطابق بھائی نے بتایا کہ میں کرسچن اور دو بھائیوں 27 سالہ شان وکٹر اور 37 سالہ دانش اور والدہ کے ساتھ مکان میں رہاہش پزیر ہوں اور ایک کمرہ محلے کرایے پر لے رکھا ہے جبکہ والدہ بھی کام کرتی ہیں۔
متوفی کے بھائی نے بتایا کہ والدہ کو کام پر چھوڑنے اور خود بھی کام پر جانے کے نکلا تو دونوں بھائی شان اور دانش جو پانی کی بوتل میں اکثر خود ہی کچھ بنا کر پیتے رہتے تھے۔ قہہ کرتے دیکھے تو انکو سمجھایا کہ یہ سب نہ کیا کرو اور خود والدہ کو لیکر چلا گیا کام پر تھا کہ دکاندار نے اطلاع دی دونوں بھائی صحن میں زمین پر پڑے ہیں جس پر گھر آیا تو دنوں دم توڑ چکے تھے شبہ ہے پانی میں کچھ ملا کر پینے سے ہی انکی ہلاکتیں ہوئیں۔
پولیس حکام کا کہنا تھاکہ فرانزک سائنس ایجنسی کے زریعے جائے وقوعہ سے شواید اکھٹے کرکے بوتلیں بھی تحویل میں لے لی گئیں جبکہ نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق بوتلوں میں موجود محلول سمیت فرانزک اور پوسٹ مارٹم کی رپورٹس آنے پر اموات کی اصل وجہ سامنے آئے گی۔