تیسرا ون ڈے: آسٹریلیا کا جنوبی افریقا کو 323 رنز کا ہدف
(تصویر: اے ایف پی)
آسٹریلیا نے ایک روزہ سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 323 رنز کا ہدف دے دیا۔
پوچیفسٹروم میں جاری میچ میں جنوبی افریقا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 322 رنز بنائے۔
کینگروز کی جانب سے ایلکس کیرے 74 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان مچل مارش 56، اولیور پِیک 48، میٹ رینشا 30، ٹریوس ہیڈ 24، کیمرون گرین 23، کُوپر کونولی 23، پیٹ کمنز 11 اور زیویئر بارٹلٹ 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
مچل اسٹارک 11 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے کوربِن بوش نے 4 اور جیرالڈ کوٹزے اور لیزاڈ ولیمز نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ جورن فورٹِن نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔