اسرائیل جانے والی ایک اور پرواز کو کچھ دیر بعد ہی فوری واپس دبئی بلالیا گیا
دبئی سے تل ابیب جانے والی ایک اور پرواز کو دورانِ سفر واپس دبئی کی جانب موڑ دیا گیا۔
دبئی ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پرواز نے اسرائیل کی طرف سفر شروع کیا تھا تاہم آج پیش آنے والے فضائی واقعے کے بعد اس کا رخ تبدیل کرکے دوبارہ دبئی کی طرف کردیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے کو واپس دبئی پہنچنے میں تقریباً دو گھنٹے لگ سکتے ہیں۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اسی راستے پر جانے والی ایک دوسری پرواز کے ہائی جیک ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا تھا۔
دونوں پائلٹس کے درمیان فضا میں دوران پرواز ہی ہاتھا پائی ہوئی اور چاقو کے وار کیے گئے۔ جس سے طیارہ تیزی سے نیچے گرنے لگا تھا اور خدشہ تھا زمین سے نہ ٹکرا جائے۔
اس دوران ہائی جیک اور ہنگامی صورت حال کا کوڈ بھی بھیجا گیا اور طیارے کی سعودی شہر تبوک میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی تھی۔
تبوک ایئرپورٹ پر سعودی سیکیورٹی فورسز نے تمام انتظامات مکمل کیے ہوئے تھے اور طیارے کے اترتے ہی محاصرہ کرکے دونوں پائلٹس کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا تھا۔
جنھیں اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ تمام مسافر محفوظ ہیں جنھیں متبادل طیارے کے ذریعے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پہنچا دیا گیا۔