ایشین گیمز والی بال: پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی
پاکستان نے ایشین گیمز 2026 کے مینز والی بال کوارٹر فائنل میں بھارت کو 0-3 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔
اوکازاکی چُوؤ سوگو پارک جمنازیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 19-25، 23-25 اور 18-25 سے کامیابی حاصل کی۔
Breaking 📣
— Saad Butt (@CricBellz) October 1, 2026
Pakistan 🇵🇰 has thrashed India 🇮🇳 by 3-0 in the #AsianGames2026 Volleyball 🏐 QF 💪💪💪
Enjoy the winning moments of Team Pakistan 🇵🇰💚 pic.twitter.com/z9BJdnjlpD
دوسرے سیٹ میں بھارت نے سخت مزاحمت کرتے ہوئے 16-19 کی برتری حاصل کی تاہم پاکستانی ٹیم نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے سیٹ اپنے نام کر لیا۔
پاکستان کی جانب سے خان مراد نے 19 جبکہ علی عثمان فریاد نے 13 پوائنٹس اسکور کیے۔
PAKISTAN WIN 3–0 & ADVANCE TO THE SEMIFINAL!
— Pakistan Olympic Association (@NOCPakistan) October 1, 2026
Team Pakistan delivered a commanding performance, defeating India 3–0 in the Men’s Quarterfinal of Volleyball at the 20th Asian Games, Aichi-Nagoya 2026.
With this dominant victory, Pakistan have secured their place in the semifinal. pic.twitter.com/YPeNgeood7
سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ جنوبی کوریا اور دفاعی چیمپئن ایران کے درمیان کوارٹر فائنل کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔
بھارت اب پانچویں سے آٹھویں پوزیشن کے لیے مقابلوں میں حصہ لے گا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ 2022 کے ایشین گیمز میں بھی پاکستان نے بھارت کو 0-3 سے شکست دی تھی۔