ایشین گیمز: غلام مصطفیٰ بشیر نے 25 میٹر ریپڈ فائر پسٹل میں برانز میڈل جیت لیا
پاکستان کے شوٹر غلام مصطفیٰ بشیر نے ایشین گیمز میں مردوں کے 25 میٹر ریپڈ فائر پسٹل مقابلے میں برانز میڈل جیت لیا۔
جاپان کے شہر ناگویا میں قائم ایچی پریفیکچر جنرل شوٹنگ گیلری میں غلام مصطفیٰ بشیر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میڈل حاصل کیا۔
Ghulam Mustafa Bashir Wins Bronze Medal in Men’s 25m Rapid Fire Pistol
— Pakistan Olympic Association (@NOCPakistan) October 1, 2026
Pakistan’s Ghulam Mustafa Bashir has won the bronze medal in the Men’s 25m Rapid Fire Pistol at the 20th Asian Games, Aichi-Nagoya 2026. pic.twitter.com/Iuno9UI1Kw
یہ پاکستان کا رواں ایشین گیمز میں چھٹا برانز میڈل ہے۔
BRONZE FOR GHULAM MUSTAFA BASHIR
A proud podium moment for Ghulam Mustafa Bashir, who receives his bronze medal in the Men’s 25m Rapid Fire Pistol at the 20th Asian Games, Aichi-Nagoya 2026. pic.twitter.com/CUyEWs3Uv1— Pakistan Olympic Association (@NOCPakistan) October 1, 2026
اس سے قبل غلام مصطفیٰ بشیر کوالیفکیشن راؤنڈ میں 578 پوائنٹس کے ساتھ چھٹی پوزیشن حاصل کرکے فائنل میں پہنچے تھے۔
انہوں نے 19 ایکس اسکور بھی کیے تھے جس کی بدولت وہ ٹاپ آٹھ شوٹرز میں شامل ہو کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے میں کامیاب رہے تھے۔
چین کے سو لیان بوفان نے 592 پوائنٹس اور 24 ایکس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے ایشین گیمز کا نیا کوالیفکیشن ریکارڈ قائم کیا تھا۔
جنوبی کوریا کے لی گن ہیوک 588 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ ان کے ہم وطن یون سیو یونگ 581 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے تھے۔
بھارت کے انیش 576 پوائنٹس کے ساتھ نویں نمبر پر رہے اور فائنل میں جگہ نہ بنا سکے۔