ادویات اور کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کے خلاف کارروائیاں، 4 ملزمان گرفتار

بڑی مقدار میں غیر رجسٹرڈ/مبینہ جعلی ادویات اور کاپی رائٹ کی خلاف ورزی پر مبنی مواد برآمد کرلیا گیا

ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے  غیر رجسٹرڈ ادویات اور کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کے خلاف کارروائیوں میں 4 ملزمان گرفتارکیے ہیں.

کارپوریٹ کرائم سرکل  کراچی نے غیر قانونی ادویات کی فروخت اور رجسٹرڈ کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا، جبکہ بڑی مقدار میں غیر رجسٹرڈ/مبینہ جعلی ادویات اور کاپی رائٹ کی خلاف ورزی پر مبنی مواد برآمد کرلیا گیا.

قابلِ اعتماد اطلاع پر ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی کی ٹیم نے DRAP کے ہمراہ M/s Clifton Medico Pharmacy، فیز-VII، DHA کراچی اور M/s Clifton Medico Pharmacy، بلال چورنگی کے قریب، کلفٹن کراچی پر کارروائیاں کیں۔

کارروائی کے دوران مختلف بین الاقوامی برانڈز کی غیر رجسٹرڈ اور غیر مجاز ادویات بڑی مقدار میں برآمد کی گئیں، جن کی مالیت تقریباً 80 لاکھ روپے بتائی گئی۔

کارروائی کے دوران سراجدین اور فرحان کو گرفتار کیا گیا۔ — ترجمان ایف آئی اے
دوسری کارروائی M/s Beauty Icon International کی جانب سے درج کرائی گئی شکایت پر کی گئی۔

ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے شکایت کی تصدیق اور ضروری قانونی جانچ کے بعد کارروائی کرتے ہوئے Syed Muhammad Shumail (Seller) اور Ubaid Shahzad (Distributor) کو گرفتار کرلیا۔

ملزمان کے قبضے سے رجسٹرڈ کاپی رائٹ کی خلاف ورزی پر مبنی بڑی مقدار میں مواد بھی برآمد کیا گیا.

کاپی رائٹ خلاف ورزی کے معاملے میں Copyright Ordinance, 1962 کی متعلقہ دفعات، بشمول Sections 66 اور 66-A، کے تحت مقدمہ درج کرنے کی کارروائی جاری ہے، جبکہ مزید تفتیش کے ذریعے مبینہ طور پر اس خلاف ورزی میں ملوث دیگر عناصر اور پورے نیٹ ورک کا سراغ لگایا جا رہا ہے۔ 

ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی کی جانب سے غیر قانونی ادویات، جعلی و غیر رجسٹرڈ مصنوعات اور دانشورانہ املاک کے حقوق کی خلاف ورزی میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم کیا گیا ہے۔

Load Next Story