پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر سید محسن گیلانی کو ساؤتھ ایشین فٹبال فیڈریشن میں اہم عہدہ مل گیا
پاکستان فٹبال کیلئے اہم پیش رفت، پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر سید محسن گیلانی کو ساؤتھ ایشین فٹبال فیڈریشن (ساف) کی مارکیٹنگ اینڈ کمیونیکیشن کمیٹی کا چیئرمین مقرر کردیا گیاہے۔
سید محسن گیلانی کو 2026 سے 2030 کی مدت کے لیے ساف کی ایگزیکٹو کمیٹی میں بھی بطور رکن شامل کرلیا گیا ہے۔ یہ فیصلے ساف ایگزیکٹو کمیٹی کے ورچوئل اجلاس میں کیے گئے جس کی صدارت ساف کے صدر محمد کازی صلاح الدین نے کی جبکہ ایگزیکٹو کمیٹی کے تمام ارکان نے اجلاس میں شرکت کی۔
پی ایف ایف کے چیف آپریٹنگ آفیسر شاہد نیاز کھوکھر کو ساف کی کمپیٹیشنز کمیٹی کا رکن مقرر کیا گیا ہے جبکہ پی ایف ایف ویمنز فٹبال ڈائریکٹر میژگان اورکزئی کو ویمنز ایڈہاک کمیٹی میں شامل کرلیا گیا ہے۔