کراچی:عوامی کالونی میں چیک پوسٹ پر شرپسندوں کا حملہ، پولیس اہلکاروں پر تشدد کا دعویٰ

 ہم پولیس اہلکاروں کو چھڑوانے آئے تو ہم پر بھی تشدد کیا گیا،متاثرہ اہلکار کا بیان

کراچی کے علاقے  عوامی کالونی بند والی پٹی پر قائم چیک پوسٹ پر شرپسندوں کے حملے اور پولیس اہلکاروں پرمبینہ تشدد کا واقعہ پیش آیا۔

پولیس حکام کے مطابق واقعہ جمعرات کی شام پیش آیا تھا جبکہ متاثرہ اہلکاروں کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے فائرنگ کی اور چیک پوسٹ میں توڑ پھوڑ بھی کی ہے۔

عوامی کالونی بند والی پٹی پر قائم چیک پوسٹ پر شرپسندوں کے حملے کا شکار اہلکاروں کا کہنا تھا کہ  ہم پولیس اہلکاروں کو چھڑوانے آئے تو ہم پر بھی تشدد کیا گیا، جبکہ ایس ایچ او عوامی کالونی اور ہیڈ محرر موقع پر پہنچے لیکن ہمارا ساتھ نہیں دیا۔

اہلکاروں کا کہنا تھا کہ ہم کیا مار کھانے کے لیے ڈیوٹی کرتے ہیں ہماری بھی عزت ہے، ہم پر کرسیاں مار مار کر تشدد کیا گیا۔

Load Next Story