نامور اداکار جِم کیری نے 64 سال کی عمر میں تیسری بار شادی کر لی
ان کی ایک بیٹی جین ایرن کیری بھی ہیں۔
ہالی ووڈ اداکار جِم کیری نے اپنی دیرینہ گرل فرینڈ سے شادی کر لی۔
اداکار نے لاس اینجلس میں ایک مختصر اور نجی تقریب میں گرل فرینڈ من آہ کے ساتھ شادی کی۔
دونوں کے تعلق کی خبریں کم از کم 2022 سے گردش کر رہی تھیں، جبکہ رواں سال فروری میں دونوں نے پیرس میں ہونے والے سیزر ایوارڈز میں پہلی مرتبہ ایک ساتھ ریڈ کارپٹ پر شرکت کی تھی۔
واضح رہے کہ جِم کیری اس سے قبل دو مرتبہ شادی کر چکے ہیں اور ان کی ایک بیٹی جین ایرن کیری بھی ہیں۔