بابر اعظم نے سیلفی لینے والے مداح کا موبائل فون پھینک دیا، ویڈیو وائرل
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین نے بابر اعظم کے رویے پر شدید تنقید کی۔
قومی کرکٹر بابر اعظم ایک مداح کے ساتھ مبینہ نامناسب رویے کے باعث سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آگئے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میچ کے دوران ایک مداح بابر اعظم کے قریب آکر سیلفی لینے کی کوشش کرتا ہے، جس پر کرکٹر اس کا موبائل فون ہاتھ سے لے کر ایک جانب پھینک دیتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق مسلسل خلل کے باعث بابر اعظم برہم ہوئے، تاہم ان کا ردعمل سوشل میڈیا صارفین کو پسند نہیں آیا۔
واقعے پر بابر اعظم کی جانب سے تاحال کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی۔