’فلسطین کی آزادی تک میچ ملتوی کردیا گیا‘، ترکیہ میں فٹبال میچ کا منفرد اختتام
ترکیہ کے شہر کونیا میں کھیلے گئے ایک فٹبال میچ کا اختتام ایک غیر معمولی انداز میں ہوا جس نے شائقین کی توجہ حاصل کرلی۔
کونیا اسپور اور فلسطین کی قومی ٹیم کے درمیان مقابلے میں ریفری نے مقررہ وقت مکمل ہونے سے صرف ایک سیکنڈ قبل 89:59 پر آخری سیٹی بجا دی۔
میچ کے فوری بعد اسٹیڈیم کی بڑی اسکرین پر ایک خصوصی پیغام نمودار ہوا جس میں لکھا تھا کہ ’فلسطین کے آزاد ہونے تک میچ ملتوی کر دیا گیا ہے‘۔
🏟️ Ve bu gece, karşılaşmanın son düdüğü 89.59’da çalıyor.
🇵🇸 Çünkü Filistin’de yalnızca maçlar değil; hayatlar, hayaller, çocukluklar yarım kalıyor.
⏱️ Bu karşılaşma 90 dakika tamamlanmadan, 89.59’da sonlanıyor. pic.twitter.com/Vmy75c3blc— TRT Spor (@trtspor) September 30, 2026
اس سے قبل میچ کے ابتدائی لمحات میں 10 منٹ اور 14 سیکنڈ پر ایک علامتی خراجِ تحسین کے طور پر اسٹیڈیم کی لائٹس بند کردی گئی تھیں۔
Hundreds of toys were thrown onto the pitch during a solidarity match between Türkiye’s Konyaspor and Palestine’s national team.
— AJ+ (@ajplus) October 1, 2026
The match in Konya featured tributes to Palestinian athletes killed since October 2023 and stopped at 89:59 with an announcement that the game would… pic.twitter.com/673iKGwAbL
یہ عمل 7 اکتوبر 2023 سے اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینی اسپورٹس کمیونٹی کے 1014 افراد کی یاد میں کیا گیا۔
اس خراجِ تحسین کے حصے کے طور پر پچ پر رنگین کاغذ کے ٹکڑے (کنفیٹی) اور کھلونے بھی پھینکے گئے۔