کیا احد رضا میر اور مایا علی کے درمیان کچھ چل رہا ہے؟ سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی
اداکار احد رضا میر اور مایا علی ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔
دونوں حال ہی میں ڈرامہ ’ایک محبت اور‘ میں ایک ساتھ نظر آئے تھے اور ان کی آن اسکرین کیمسٹری کو ناظرین نے خوب پسند کیا۔
اب احد رضا میر کی سالگرہ کی تصاویر سامنے آنے کے بعد مداحوں نے نئی قیاس آرائیاں شروع کر دی ہیں۔
سالگرہ کے موقع پر لگائی گئی تصاویر میں مایا علی کے ساتھ احد کی ایک تصویر بھی موجود تھی، جسے مایا علی پہلے ڈرامے کے اختتام پر اپنی پوسٹ میں شیئر کر چکی تھیں۔
اس تصویر میں احد دیوار پر لگی فوٹوز کو دیکھ رہے ہیں، مگر غور سے دیکھنے کے بعد مداح نے یہ نوٹ کیا کہ ان فوٹوز میں مایا علی کے ساتھ لی گئی یہ تصویر بھی موجود ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے یہ بھی نوٹ کیا کہ احد رضا میر کی والدہ اور مایا علی نے ایک دوسرے کو فالو کر رکھا ہے، جس کے بعد مداح دونوں کے ممکنہ تعلق سے متعلق مختلف اندازے لگا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ احد رضا میر یا مایا علی کی جانب سے ان افواہوں کی تصدیق نہیں کی گئی۔