رونالڈو کے انداز میں جشن، پرتگالی کوچ کو دھکا، ڈینش کھلاڑی نے سب کی توجہ حاصل کرلی
کرسٹیانو رونالڈو پرتگال کی ٹیم چھوڑ کر روانہ ہوچکے ہیں لیکن ڈنمارک کے خلاف میچ میں ان کا اثر نمایاں نظر آیا۔
ڈنمارک کے اسٹرائیکر راسموس ہوجلنڈ نے گول کرنے کے بعد رونالڈو کے مشہور ’سیو‘ انداز میں جشن منایا۔
ڈنمارک کی جانب سے 53ویں منٹ میں گول کرکے اسکور 2-2 کرنے والے ہوجلنڈ نے فوراً اپنے آئیڈیل اسٹار رونالڈو کی مشہور سیلیبریشن کی۔
Rasmus Højlund SIUU goal celebration vs Portugal | Denmark vs Portugal | Nations League pic.twitter.com/OsPHJguAe2
— StatPad Football📊📈📉 (@StatPadFootball) October 1, 2026
میچ کے اختتام پر ایک اور واقعے نے توجہ حاصل کی جب پرتگال کے کوچ جارج جیسز اور ہوجلنڈ کے درمیان تلخ انداز میں مختصر تبادلہ ہوا۔
ہوجلنڈ نے ٹیموں کے ہاتھ ملانے کے دوران پرتگالی کوچ کو بظاہر ہلکا سا دھکا دیا اور آگے بڑھ گئے۔
🚨Rasmus Højlund pushed Jorge Jesus after Denmark’s loss to Portugal pic.twitter.com/8SJsEzGHht
— Polymarket Sports (@PolymarketSport) October 1, 2026
واضح رہے کہ میچ میں پرتگال نے 2-4 سے فتح حاصل کی جو جیسز کی زیرِ قیادت ٹیم کی مسلسل تیسری نیشنز لیگ فتح تھی۔