کیا دنانیر مبین کا بریک اپ ہو گیا؟ انسٹاگرام ایکٹیویٹی نے مداحوں کو تجسس میں ڈال دیا
اداکارہ و سوشل میڈیا اسٹار دنانیر مبین کی حالیہ انسٹاگرام ایکٹیویٹی نے مداحوں کو ایک بار پھر قیاس آرائیوں میں مبتلا کر دیا ہے۔
مداحوں نے دنانیر کی حالیہ انسٹاگرام اسٹوریز، معنی خیز اقوال اور بعض پوسٹس کو لائک کرنے پر توجہ دیتے ہوئے انہیں ممکنہ بریک اپ سے جوڑنا شروع کر دیا ہے۔
یہ قیاس آرائیاں ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب انٹرنیٹ پر دنانیر مبین اور احد رضا میر کے مبینہ تعلق سے متعلق بھی چہ مگوئیاں ہوتی رہی ہیں۔
واضح رہے کہ دنانیر مبین یا احد رضا میر نے کبھی اس بات کو تسلیم نہیں کیا کہ دونوں کسی رشتے میں مسنلک تھے، یہ محض افواہ تھی۔ دنانیر نے بھی بریک اپ کے بارے میں کوئی تصدیق نہیں کی ہے۔