پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

طلباء ہاسٹل میں خوراک کے مسائل اور دیگر سہولیات کی عدم دستیابی کے حوالے سے پرامن احتجاج کررہے تھے

پشاور:

حیات آباد میں واقع نجی یونیورسٹی میں احتجاج کے دوران پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈز نے طلباء پر فائرنگ کردی۔

اقراء یونیورسٹی کے طلباء ہاسٹل میں خوراک کے مسائل ودیگر سہولیات کی عدم دستیابی کے حوالے سے پرامن احتجاج کررہے تھے۔

فائرنگ سے طلباء میں خوف و ہراس پھیل گیا، واقعے پر طلباء میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی حیات آباد اور ایس ایچ او تھانہ حیات آباد بھاری نفری کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچ گئے۔

پولیس کے مطابق صورتحال کنٹرول میں ہے، فائرنگ کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گارڈز نے طلباء کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ کی تھی، فائرنگ کے واقعے میں کوئی نقصان نہیں ہوا، احتجاجی طلباء منتشر ہوگئے۔

Load Next Story